تازہ ترین 16ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ کی افتتاحی تقریب؛ کمانڈررضوان راشد کو75 سکور کیساتھ برتری حاصل

16ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ کی افتتاحی تقریب میں کمانڈررضوان راشد کو75 سکور کیساتھ برتری حاصل ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق16ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ کا آج سے مارگلہ گرینز گالف کلب میں آغاز ہوا، میںنز سینئرز گراس کٹیگری میں کمانڈر رضوان راشد نے 75 کے سکور کے ساتھ  برتری حاصل کی جبکہ بریگیڈئر ایم اسلم خان رخ 76کے سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے۔
کمانڈر اسلم مہر کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی جبکہ جونیئرز کی گراس کٹیگری میں ماسٹر لاریب رحمان70سکور کے ساتھ سرفہرست رہے۔
ماسٹرمحب ابراہیم دوسرے اور ماسٹرشہریارسرفراز تیسرے نمبر پر موجود رہے۔
لیڈیز گراس کٹیگری میں ’’ایمی۔چن‘‘نے پہلی پوزیشن حاصل کی، مس ’’انا۔جیمز ‘‘ کو دوسری اور زیب النسأ کو تیسری پوزیشن ہوئی.


Comments